• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ،متعدد افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 3 منشیات فروش ، 3 گیس ری فل کرنے والے ، چار جواری ، ایک غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے اور 4 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں محمد ارشد ، ابراہیم اور غلام فرید، عبدالرشید ، سلیم اور سیفل ، محمد شکیل ،پرویز ، زوہیب ، اعجاز ، رمضان اور خضر ، اور وسیم شامل ہیں ،پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کروانے پر دلاور کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر لیاقت علی کینٹ پولیس کے علاقے گلستان کالونی سے گزر رہا تھا کہ اسے ایک رکشہ نے ٹکر ماردی جس سے سب انسپکٹر موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا جبکہ ملزم رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،حسین اور ذیشان نے راولپنڈی کے رہائشی علی کو ڈی ایچ اے کی جعلی فائل دھوکہ دہی سے 40لاکھ روپے میں فروخت کی ،جس کے بعد ملزمان نے مدعی کو این ڈی سی (نو ڈیمانڈسرٹیفکیٹ ) بناکر دے دیا جو ڈی ایچ اے مین آفس سے تصدیق کروانے پر جعلی ثابت ہوا ، جس پر متاثرہ شخص نے فراڈپر تھا نہ بی زیڈ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔تھا نہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ میں محمد انور نے پاورلومزقائم کی ہوئی ہے جسے چند روز قبل ڈائریکٹر انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی محمد ادریس نے ماحول کو آلودہ کرنے پر سیل کردیا تھا ،مالک محمد انورنے پاور لومز کی سیل توڑ دی اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جس پر پاورلومز مالک محمد انور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین