لیہ(صباح نیوز) ایک پاکستانی نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ کر پنجاب کے شہر لیہ لے آیا۔چینی لڑکی لیکی خاہ کی دوستی فیس بک پر لیہ کے رہائشی عبدالخالق سے ہوئی، جو بعدازاں محبت میں بدل گئی جس کے بعد چینی لڑکی نے عبدالخالق کو چین بلوایا، جہاں دونوں نے شادی کرلی۔
شادی کے بعد عبدالخالق، چینی خاتون لیکی خاہ کو لیہ کے علاقے ٹبہ پٹاناں لےآیا جہاں دونوں نے تھانے میں کاغذات جمع کروا دیئے۔دوسری جانب چینی خاتون نے شادی سے متعلق بیان بھی قلم بند کروا دیا۔