راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔جو 24نو مبر تک جا ری رہے گی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل کے مطابق پہلے روز ٹارگٹ کے مطابق تقریبا95فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔مہم کے خاتمے تک تمام اہداف حاصل ہوجائیں گے۔دریں اثناء شام کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت اجلاس میں پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ جگہوں پر لوگوں نے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔جبکہ کچھ گھروں میں بچے موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے باقی دنوں میں اس قسم کی صورتحال کا حل کرلیا جائے گااور اہداف مکمل کئے جائیں گے۔