• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر پشین کے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی

کوئٹہ(خ ن )صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر ضلع پشین کے سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پشین اور دیگر عملے نے صوبائی محتسب سے درخواست کی تھی کہ مذکورہ اسکولوں کے لئے کوئی سیکورٹی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے اسکول کے اساتذہ اور طالبات میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے پولیس حکام پشین کو ہدایت جاری کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع پشین نے صوبائی محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پشین شہر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لئے پولیس اہلکار تعینات کرکے سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
تازہ ترین