سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ،سڑکیں دریا بن گئیں۔
جدہ ، مدینہ اور مکہ میں طوفانی بارش ہوئی ،تبوک میں ژالہ باری کے بعد حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔
ژالہ باری اور طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے ،پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے پولیس حرکت میں آگئی ۔
ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے آج بھی تعلیمی ادارے بند رہے ،جدہ ائرپورٹ سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔