• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، اپوزیشن نے وزیر قانون کو آڑے ہاتھوں لیا

Opposition In Na Takes On Law Minister

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے وزیر قانون زاہد حامدترمیمی بل کی مخالفت پر آڑے ہاتھوں لیا۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا دفاع کرنے کرنے والاوزیر قانون کے حیثیت میں آج نوازشریف کا دفاع کررہا ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ وزیرقانون نے میرا نام استعمال کرکے سراسر جھوٹ بولا ہے ،اس کی وجہ بتائیں،وہ عدالت سے نااہل شخص کے لئے میرا نام لے رہے ہیں۔

پی پی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی پھانسی میں شامل لوگ نہ بتائیں کہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کیا ہوتی ہے ،مشرف کی ایمرجنسی کا قانون لکھنے والے آج حکومت میں کھڑے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے دورانمجھے خدشہ تھا کہ بل کی دستاویز میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی ،ا س لئے آخری والی دستاویز پر دستخط نہیں کئے ۔

تازہ ترین