وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بے حرمتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور لڑکی کے سر پر چادر ڈال کر ہمدردی کا اظہار کیا ۔
امیر مقام نے متاثرہ خاندان کو 2 لاکھ روپے امداد بھی دی اور مرکزی ملزم نہ پکڑے جانے کو کے پی کے پولیس کی ناکامی قرار دے دیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں امیرمقام نے کہاکہ پوری دنیا اس بربریت کی مذمت کررہی ہے ، لیکن صوبائی حکومت لاتعلق ہے ، وزیر اعلیٰ اور عمران خان نے متاثرین کے پاس آنے کی ضرورت بھی محسوس نہ کی ۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرا اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں ملوث 9 ویں ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔