کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردہلاک ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ،سکیورٹی فورسزکے مطابق منگل کوضلع کیچ میں تربت کے علاقے دشت میں شرپسندوں کی مو جودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
تووہاں موجود مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور انکے قبضے سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا ،مزید کارروائی جاری ہے ۔