پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کا ثبوت لندن میں اسپتال کے بستر پر پڑا ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ جمہوریت کو پی پی نہیں نوازشریف کے اقدامات ڈی ریل کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے ،ان کے دنیا میں 2 مقصد رہ گئے ہیں۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ میں شہباز اورنثار کے بننے والے گروپ کو خاموش کراکے ساتھ ملا لیا گیا ہے۔