اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے اسپتال میں پڑے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا، ʼنواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک اسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی، بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقد ا ما ت اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔