• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا کا قصائی، ہزاروں مسلمانوںکا قاتل، را تکوملادچ کو  صر ف عمرقید کی سزا

سرائیوو(جنگ نیوز)بوسنیا میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے کے جنگی مجرم راتکو ملادچ کو اقوام متحدہ کے ٹرائیبونل نے صرف عمر قید کی سزا سنائی ہے، راتکو ملادچ کو ’’بوسنیا کا قصائی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بوسنیائی سرب کمانڈر راتکو ملادچ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔راتکو نے 90کی دہائی میں بوسنیا کی جنگ کے دوران 1995 میں مشرقی بوسنیا کے شہر سربرینیتزا میں قتل عام کیا جس میں 7000 بوسنیائی مسلمانوں کو شہید کیا۔ اس کے علاوہ سرائیوو شہر کے محاصرے کے دوران 10 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔اسے ہالوکاسٹ کے بعد یورپ کی سرزمین پر بڑی خونریزی کہا گیا ہے۔ راتکو کو ’’بوسنیا کا قصائی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قتلِ عام بوسنیا کی جنگ کے اختتام سے چند ماہ قبل کیا گیا جب 20 ہزار مسلمان مہاجرین سرب فوجوں سے بچنے کے لیے سربرینیتزا آئے۔بدھ کو ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹرایبیونل نے راتکو ملادچ کو 11 میں سے 10 الزامات میں مجرم قرار دیا۔74 سالہ ملادچ کو عدالت میں ججوں پر چیخنے کی وجہ سے عدالت سے نکالا گیا اور پھر اس کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین