• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرہائیکور ٹ بار ملتان کو عہد ہ استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکور ٹ ملتان بنچ نے صدرہائیکور ٹ بارایسوسی ایشن ملتان کو عہدہ استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست پرمزیدبحث کے لئے سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے،مسٹر جسٹس امین الدین خان کی فاضل عدالت میں ہائیکورٹ بارکے ممبرشہبازعلی گرمانی نے درخواست دائر کی تھی کہ لاہورہائیکور ٹ کے لارجربنچ کی جانب سے صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی کالائسنس معطل کیاجاچکاہے اس لئے ان کاصدرکے عہدے پر رہنے کا کوئی جوازباقی نہیں ہے ۔
تازہ ترین