• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں خواتین کا پانی کے لئے احتجاج باعث افسوس ہے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کے زیر اہتمام گوادر میں پانی کی قلت اور بلوچستان بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بدھ کو صوبائی ناظمہ و سابق رکن اسمبلی ثمینہ سعید کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی خواتین کی ذمہ داران یاسمین اچکزئی ، سمیرہ صدیق ، آسمہ اسد ، عابدہ ندیم سمیت خواتین و بچوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر اور حاجی قیوم کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر باعث افسوس ہے کہ آج پینے کے پانی کیلئے خواتین گھروں سے نکل کر احتجاج پر مجبور ہیں ۔ اگر حکمران عوام کو امن ، روزگار ، تعلیم پانی اور بجلی نہیں دے سکتے تو سی پیک کو کیا کامیاب کریں گے ، گوادر کو پانی کی فراہمی کے 30 کروڑ روپے کرپشن کی نظر ہوگئے ، وزیراعظم کی گوادر آمد پر بھی گوادر کے عوام سراپا احتجاج رہے ، گوادر سی پیک کا مرکز ہے مگر وہاں کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، 25 نومبر کو دوبارہ گوادر میں پانی کی قلت اور بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دیگر سیاسی قوتوں کیساتھ ملکر احتجاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے گوادر کو پانی فراہم اور بلوچستان کے مسائل حل نہ کیے تو عوام کیساتھ ملکر گورنر ، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔
تازہ ترین