• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرناہماراووٹ بینک متاثرکرنے کی سازش ہے،احسن اقبال

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس سرنڈر کا کوئی آ پشن نہیں، ریاست دھرنے والوں کے سامنے نہیں جھکے گی‘ہم سب ختم نبوت کے محافظ ہیں‘دھرناایک سازش ہے جس کا مقصد حکومت کو بریلوی مسلک سے لڑاکر ن لیگ کا ووٹ بینک متاثرکرناہے‘یہ لال مسجد اورماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ ڈھو نڈر ہے ہیں ‘دھونس دھاندلی سے وکٹ نہیں گرے گی‘24گھنٹے میں اہم اعلانات متوقع ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کویہاں تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کھیل پاکستان کے ساتھ تواتر سے ہوتا رہا، جب ملک پٹری پر چڑھنے لگتا ہے تو اسے نیچے اتار دیا جاتا ہے‘سقراطوں اور بقراطوں نے ہم پر تنقید کی، ہمارے خواب شیخ چلی کے نہیں ہیں‘وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے والوں کے ناجائز مطالبات نہیں مان سکتے۔

تین گھنٹے میںعلاقہ خالی کرا سکتے ہیںتاہم نقصان نہ ہونے کی گارنٹی کون دے گا؟۔پورے پاکستان کا وزیر داخلہ کا ہوں‘حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین