لندن (پ ر)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نےسابق صدر پاکستان پرویز مشرف سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔سردار عتیق کا 24نومبر کو والتھم سٹو میں ہونے واے آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے میںشرکت کرنے کا امکان بھی ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہسعید احمد بھٹی نےکے سردار عتیق نے ملاقات میں کہا کہ وہ جنرل مشرف کی کشمیر اور پاکستان کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مشرف آج بھی کشمیر کے لیے اسی طرح سے آواز اٹھاتے ہیں جس طرح اپنے دور حکومت میں اٹھاتے تھے۔سردار عتیق نے کہا کہ پرویز مشرف ہی واحد پاکستانی لیڈر ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے قائدین سے ملے اور ان کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھنے سے قاصرہیں۔ملاقات میںپاکستان،آزاد کشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل کے بارے میں غور وفکرکیا گیا۔