پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گیمز کی مناسبت سے انٹر کالجز گرلز والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،پہلے روز فرنٹیئر کالج پشاور،گورنمنٹ گرلز کالج تاجوبی بی چارسدہ ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان ،گورنمنٹ گرلز کالج سٹی گلبہار اور گورنمنٹ گرلز کالج حیات آباد نمبر دو نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ افتتاحی تقریب کےموقع پر خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقارچمکنی مہمان خصوصی تھے فرنٹیئر کالج پشاور کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی اور نجمہ ناز قاضی بھی تھیں ۔ گورنمنٹ گرلز کالج تاجوبی بی چارسدہ نے گورنمنٹ گرلز کالج حیات آبادنمبر ایک کو 25-14 اور2518سے، گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول نحقی کو گورنمنٹ کالج حیات آباد نے دو نے 5-10 اور 25-8سے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر ون چارسدہ کو جبکہ گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار نے گورنمنٹ گرلزکالج گلشن رحمٰن کو 25-14اور25-15 سے ہرایا۔ خالد وقار چمکنی نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہےاس سے باصلاحیت کھلاڑی نکلیں گے تعلیمی درسگاہیں نرسری کا درجہ رکھتی ہیں یہی مختلف ادوار میں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیاہے ۔