دانیال اشرف کی شاندارکارکردگی کی بدولت لیژر لیگس فٹ بال میں یو ڈی الیون نے اے سی ٹوئنٹی کوصفر کے مقابلے میں پانچ گو ل سے شکست دیدی، پانچوں گول دانیال اشرف نے کئے۔
دیگر مقابلوں میں عابد کاظمی اور روہن نے بھی ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیثڑرلیگس کے سیزن IIکے راؤنڈ 12میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں جملہ 51میچز کھیلے گئے۔
لاہور کے جوہر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے یو ڈی الیون اور اے سی ٹوئنٹی کے درمیان میچ یکطرفہ رہا جس میں یو ڈی الیون کے پانچوں گول دانیال اشرف نے کئے۔ رائل والوز نے ایپک ٹیکرز کو 5-0سے شکست دی جس میں عابد کاظمی نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
اے سی 21کو ڈاڈا ایف سی پر 3-1سے برتری حاصل ہوئی۔ روہن نے تینوں گول کئے۔ کراچی میں سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر پریمئر ڈویژن میں آر ایف یونائیٹد نے زیم ایف سی کو 2-0سے ہرایا دونوں گول مجتبیٰ نے اسکور کئے۔
دی وائی کنگز اور فونکس ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ ڈویژنون میں سکسٹین اسٹار نے شادمان یونائیٹڈ کو 3-0 سے ہرایا۔ ینگ عزیز آبادکو دی وائی کنگز جونیئر کے خلاف 1-0کی کامیابی ملی۔ اور میٹلیک ایف سی نے ہزارہ یونائیٹڈ کو 5-0سے شکست دی جبکہ گلشن معمار اور اتحاد ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔
زم زما یونائیٹڈ گراؤنڈ راحت پر ایف آر یونائیٹڈ نے فٹبال بینٹرز کو 2-0ہرادیا۔ فاطمہ ایف سی نے سلوچن ایف سی کو 1-0سے مات دی۔ ڈی ایچ اے راحت گرائؤنڈ پر پریمئر ڈویثرن میں جوگا بونیٹو حریف بروٹل ہاکس کیخلاف 1-0سے کامیاب رہی۔ریڈ ڈیویلز اور ہسکول پیٹرولیم کو پوائنٹس میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ڈویثرن ون میںاورنگی فاکس، سندھ مدرستہ الاسلام ’بی‘ اور فری اسٹائلرز کو پوائنٹس میچ میں 5-0سے فتح ملی۔قیوم اسٹیڈیم پشاور پر زریاب یونائیٹڈ نے پشاور یونائیٹڈ کو 2-1سے شکست دی۔ افتخار سید اکیڈمی پر اقرا یونیورسٹی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلشن سوکر کو پہلی شکست سے دوچار کردیا۔
سندھ مدرستہ الاسلام ’اے‘ نے رائیلز ایف سی کو شاہ رخ کے گول کی بدولت شکست دی۔ اکبری گراؤنڈ حیدر آباد پر پریمئر ڈویثرن میں تھنڈر بولٹس نے ٹرمینیٹر ز ایف سی پر 3-0کی برتری حاصل کی۔