وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا نوازشریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کرپشن ، اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، یہودیوں اور ہندووں سے فنڈز اور زکواۃ کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں، وہ کب استعفٰی کب دیں گے ۔
ان کا کہناتھاکہ نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کب فساد پھیلانا بند کریں گے ،ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے مگر ان کوشرم نہیں آتی ۔
ان کا کہناتھاکہ عمران خان عائشہ گلالئی سے معافی کب مانگیں گے؟جہانگیر ترین اور گنڈاپور سے استفاہ کب لیں گے؟
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کرپٹ لوگوں کا مافیا ہے جس کی سرپرستی وہ خود کررہے ہیں ،انہوں نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا،انہیں عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔
خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت کا کالا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عمران خان آج بھی امپائر کی اُنگلی کے انتظار میں ہیں۔