• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروبس مبینہ کرپشن، نیب ملتان کا باقاعدہ انکوائری کا آغاز

Metrobus Alleged Corruption Started A Regular Inquiry Into Nab Multan

نیب ملتان نے میٹرو بس سروس کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد کو انکوائری آفیسر تعینات کیا ہے جنہوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے میٹرو بس کا مکمل ریکارڈ اور نقشہ طلب کرلیا ہے ۔

اس ضمن میں نیب کی جانب سے ایم ڈی اے کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں میٹرو کی تعمیر کے دوران جن کمپنیوں نے حصہ لیا ان کا بھی ریکارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات مانگ لی ہیں تاہم ایم ڈی اے کی جانب سے ابھی ریکارڈ حوالے نہیں کیا گیا اور نہ ہی نیب کو کوئی تحریری جواب دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین