• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے ، احسن اقبال

Govt Is A Guardian Of Belief In End Of Prophecy Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران انہیں ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی اور کہا کہ ہم ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عقیدے کے محافظ ہیں۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے والے اتنے سادہ نہیں ہیں، ان کے پاس ریاست کےخلاف استعمال ہونے والی اشیا موجود ہیں، حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے، کوشش ہے کم سے کم نقصان ہو۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں آپریشن شروع کیا گیا ،عدلیہ کے احکامات کی بجاآوری سے انکار نہیں کیا جاسکتا،ہرممکن کوشش ہے کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔

احسن اقبال یہ بھی کہا کہ ملک میں انتشارپھیلانے میں ایک جماعت ملوث ہورہی ہے،یہ لوگ بین الاقوامی سازش میں استعمال ہو رہے ہیں،حکومت اسلامی اقدار اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاسبان ہے،دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین دن میں فیض آباد دھرنا ختم کرانے کی ہدایت کی،عدالتی احکامات کی روشنی میں آپریشن شروع کیا گیا، دھرنا مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائر کیے ہیں،انتظامیہ نے ہرممکن کوشش کی کہ جان ومال کا نقصان نہ ہو۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کچھ ہفتوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کے دشمن دھرنے والوں کی سرگرمیوں سے ملک کا نام بدنام کررہے ہیں،دھرنے والے ختم نبوت کے حساس معاملے کوسیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

تازہ ترین