پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے گھر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ مطالبات منوانے کے لیے کسی کے گھر پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ گھر کسی عام شہری کا ہو یا پھر کسی وزیر کا، گھر کا احترام ضروری ہے۔
جبکہ دوسری جانب قائد حزب نےکہا کہ مذہبی جماعت کے رہ نماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے کارکنوں کو انتہا پسندانہ اقدامات سے روکیں۔