وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کردی گئی ہیں ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے رپورٹنگ سے متعلق ضابط اخلاق پر اتفاق کے بعد ہدایات جاری کیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا ،لیکن پابندی تفصیلی غور اور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،اقدام کا مقصد ملک میں افراتفری اور اشتعال انگیزی کو روکنا تھا۔