• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی فیض آباددھرنے پر تشدد کی مخالفت

Maulana Fazlur Rehmans Condoms Opposes Violence

جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے پر تشدد کی مخالفت کی تھی ،پچھلا دھرنا برداشت کرلیا تھا تو اسے بھی برداشت کرنا چاہیے تھا۔

لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلے پر قربانیاں ہم سب نے دیں، اس پر احتجاج بھی مشترکہ طور پر کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہناتھاکہ الیکشن بل میں قادیانیوں سے متعلق 2مسئلے تھے،جو جے یو آئی ارکان پارلیمنٹ کی کوششوں سے حل ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کاوجود ختم کرنے،جغرافیائی تقسیم کیلئےعالمی قوتیں سرگرم ہیں، کسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئےسیاسی بحران پیدا کیا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما معاملہ پوری سیاست کو یرغمال بنادیتا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ مسئلہ ایک وزیراعظم کا نہیں، ہمیں خطرہ ہوگیا تھا کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ چین ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے ،جسے امریکا سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ۔

تازہ ترین