سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال آپریشن کا سارا بوجھ عدالت پر ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے احسن اقبال کے بیان کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کوئی ہلاکت تو درکنار کوئی شخص زخمی تک نہیں ہوا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ احسن اقبال وہی شخص ہے جس نے کہا تھا کہ تین گھنٹوں میں دھرنا کلیئر کرا دوں گا، یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ اتنا بے خبر اور غیر ذمہ دار ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بے سروپا بیانات سے گریز کریں۔
سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ احسن اقبال کے عہدے کا تقاضا تھا کہ وہ آپریشن پر بہانے بنانے کی بجائے اپنی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔