• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ایم 2 اسلام آباد تا شیخوپورہ کھول دی گئی

Motorway M2 Opend From Islamabad To Sheikhpura

احتجاج اور دھرنے کے دوران بند ہونے والی موٹروے ایم 2 اسلام آباد تا شیخوپورہ کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے شیخوپورہ کے قصبے ہرن مینار تک کھول دی گئی ہے، جبکہ ایم 3 فیصل آباد تا اسلام آباد کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان بھی ٹریفک کےلیےکھول دی گئی ہے،ایم ون پشاور تا اسلام آباد بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے کا یہ بھی بتانا ہے کہ نیشنل ہائی وے این 5 پر کامرہ،گجرات اور کوٹ رادھا کشن تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، جبکہ این 5 ہائی وے پر ہی چیچہ وطنی اور ہڑپہ تک کا علاقہ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین