• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار اختر مینگل کا یعقوب مری کے لواحقین سے اظہار تعزیت

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل نے ایک بیان میں ملک یعقوب مری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے مستقل مزاجی ، ثابت قدمی اور طویل جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ثابت قدم اور مستقل مزاج رہ کر بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر دور میں آواز بلند کرتے رہے ۔طویل جلاوطنی کے باوجود قومی جہد سے وابستہ رہے۔ انہوں نے ملک یعقوب مری کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔
تازہ ترین