• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار اسلام آباد میں ہیں، بکتر بند گاڑی میں لیجانے کی خبرجھوٹی ہے،ترجمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حلقوں اور سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کے گھر پر مظاہرین کے حملے اور انکو بکتربند گاڑی میں محفوظ مقام تک منتقل کئے جانے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے آمدورفت میں درپیش مسائل کے باعث چوہدری نثار اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں انکو بکتر بند گاڑی میں لے جائے جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ،گذشتہ روز بعض شرپسند عناصر کی جانب سے انکے گھر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی جس سے مرکزی دروازے اور گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم سکیورٹی پر مامور جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
تازہ ترین