امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، دھرنے کے معاملات مذاکرات کے ذریعے طے ہونا خوش آئند ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ آپریشن کی ذمہ داری عدالت پر ڈال کر حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت اگر ہماری تجویز مان لیتی تو اتنا نقصان اور شہادتیں نہ ہوتیں ، لگتاہے کہ حکومت دھرنے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتی ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر قانون پہلے دن مستعفی ہو جاتے تو قومی املاک اورجانوں کا نقصا نہ ہوتا،حکومت قوم سے معافی مانگے اور نقصانات کی تلافی کرے ۔