سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرذمہ دارانہ رویہ حکومت کے گلے پڑ گیا،دین کے نام پر سیاست ملک کے لئے خطرناک ہے، اس طرف سیاسی جماعتوں کو توجہ دینا ہوگی دھرنے پر حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، نواز شریف کی پالیسیوں نے انہیں تنہا کردیا ہے اور آج وہ اکیلے کھڑے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، غریب، مزدور، کسان اور نوجوان سب ہی پریشان ہیں،۔