اسلا م آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ،نیب کی طرف سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مراسلہ پر کاروائی شروع ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی نے کاروائی شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے نیب سے اسحاق ڈار کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں ،وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی اسحاق ڈار کے کیس کا جائزہ لے کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی ۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر اسحاق ڈار کے متعلق حتمی فیصلہ وزیر داخلہ کریں گے ۔