کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم نعمان آفتاب نے امین شفیع کو ہرا کر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ انڈر 18 کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 35 پلس سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ونود داس نے فارا زاہلم کو ہرا دیا۔ انڈر 14 کے سیمی فائنل میں اشیش کمار نے ایم یحی ک 6-3 اور 6-3 سے جبکہ ریان جواد نے مطاہر محمد کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ انڈر 12 کے سیمی فائنل میں اشعر میر نے نادر آر مرزا کو زیر کیا۔ گرلز انڈ 18 کے پہلے رائونڈ میں زوہاعاصم نے روسابل اجلا کو 6-0 اور 6-0 سے ہرایا۔