حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے درگاہ سیہون شریف پر خودکش دھماکہ کے مرکزی ملزم نادر علی جاکھرانی کو تفتیشی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر پیر کو دوبارہ پیش کیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے 15 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات پر سی ٹی ڈی کراچی نے ملزم کو تحویل میں لے لیا جہاں سے اسے سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کردیاگیا، علاوہ ازیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی (صوبائی) عدالت برائے حیدرآباد نے محکمہ زراعت مٹیاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سفر راہوجو کی لائسنس ایشو کرنے کے نام پر رشوت طلب کرنے اور کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن سرکل مٹیاری تھانے میں درج مقدمہ میں وکلا کے دلائل کے بعد اس کی 50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت برائے قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔