• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ آئندہ سال فروری میں شروع ہونیکا امکان

اسلام آباد/لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت 515ارب روپے کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ آئندہ سال فروری میں شروع کرے گی جبکہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی)واپڈا(اس منصوبے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر عمل کرانے والی ایجنسی واپڈا نے ٹیرف کی ترتیب کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو اب تک درخواست نہیں دی ۔یہ ایک ایسا عمل جس کو مکمل ہونے میں کم سے کم ایک ماہ لگ سکتا ہے اس کے لیے ابھی تک یہ طے ہی نہیں کیا جاسکا کہ آیا واپڈا ایک اتھارٹی کے تحت مختلف منصوبوں کی ذیلی تنظیموں یا نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کمپنی کے ٹیرف کے لیے درخواست دینی چاہیے(اس کے علاوہ واپڈا اور این جے سی کے درمیان توانائی کی خریداری کے معاہدے کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے معاہدے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔واپڈا یا این جے سی کے ٹیرف کی جانب سے ٹیرف کے لیے ایک الگ ریگولیٹری عمل شامل ہوتا لیکن منصوبے کے لیے نیپرا کے ٹیرف کی منظوری بنیادی ضرورت ہے تاکہ گرڈ کو یونٹس بھیجے جاسکیں۔
تازہ ترین