• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،پراپرٹی ٹیکس وصولی ہدف سے نصف ہونے کے بھی امکانات کم

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے راولپنڈی زون ون اور زون ٹو کیلئے رواں ماہ کیلئے دیا جانے والا پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف آدھا بھی وصول ہوتا نظر نہیں آتا ، ایکسائز ذرائع کے مطابق نومبر کیلئے تمام پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروںکو مجموعی طور پر 15کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا ، زون ون کیلئے ساڑھے سات کروڑ اور زون بی کیلئے بھی ساڑھے سات کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا بعض ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ ختم ہونے میں تین دن باقی ہیں اور ابھی تک 6کروڑ روپے کی ریکوری ہو سکی ہے ، گزشتہ ماہ بھی ہدف سے تقریباً آدھی ہی ریکوری ہو سکی تھی ، رواں ماہ کم ریکوری کی وجہ راولپنڈی کے امن و امان کے حالات اور سڑکوں کی بندش وغیرہ بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین