راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)احتجاج کو روکنے کیلئے راستوں کی بندش کے باعث عوام کو پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کئی وکلاء اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں تعینات ججز عدالت عالیہ پہنچ گئے تاہم ضلعی انتظامیہ کے افسران کیسز کی پیروی کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نہ پہنچ سکے۔اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں رپورٹ کی کہ وہ راستوں کی بندش کے باعث عدالت عالیہ نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام ہڑتال کئی گئی۔اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہڑتال کے باعث ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوسکی۔سواں پل کی روکاوٹیں پونے گیارہ بجے کے قریب ہٹائی گئیں۔ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس صدرہائی کورٹ بار ظفر محمود مغل کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر محمود مغل صدر ہائی کورٹ بار نے کہا کہ حکومت انتظامی معالات چلے میں ناکام ہوچکی ہے ۔آج جو معالات حکومت نے طے کرنے کیلئے قدم اٹھائے ہیں۔یہ پہلے دن سے بھی ہوسکتے تھے ۔مگر ناہل وزراء اور مشیروں نے حکومت کو بھنور میں پھنسا دیا ہے۔ہائی کورٹ بار نے جانی اور مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔