وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنا ختم ہوگیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے باعث ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورت حال رہی۔ پاکستان مزید اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسٹیٹ کےلیے قربانیاں دینا پڑیں اور وزیر قانون کو جانا پڑا۔