پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکمران مستعفی ہوجائیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری استنبول سے لاہور پہنچے تو ایئر پورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نےان کااستقبال کیا،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ دھرنا ختم کرانے میں فوج نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور ملک سانحے سے بچ گیا۔
ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہ افراد کو قتل کیا، جس پر اللہ کی طرف سے ان کی پکڑ ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ سامنےآیاتوان کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ حکومت نہ صرف دھرناختم کرانے بلکہ مذاکرات میں بھی ناکام رہی، نوازشریف دوبارہ معافیاں مانگ اور بندے بھیج رہے ہیں مگر اب مشرف کی طرح انہیں معافی نہیں ملےگی۔