دھند کے باعث ایم ون موٹر وے کو پشاور سے صوابی تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دھند شدید ہونے کی وجہ سے ایم ون موٹروے پر پشاور تا صوابی حد نگاہ انتہائی محدود ہوگئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر انتہائی ناگزیر ہونے کی صورت میں حفظ ماتقدم کے طور پر گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔