اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی سے پیار ہے مگر اس کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتیں۔شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کے پاک فوج کے خلاف ویڈیو بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ایمان بالغ ہے اور اس کا اپنا نکتہ نظر ہے۔ ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ ہم ایک دوسرے سے لاتعلقی تو نہیں کر سکتے البتہ دوسروں سے خیالات سے اختلاف ممکن ہے۔ ایمان حاضر مزاری نے اپنے بیان میں اہم اداروں کے خلاف بات کی تھی اور کہا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا تو آپ کو بولنا چاہئے ، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔