کوئٹہ (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤدخان ناصر نے نواب زادہ گزین مری کی کالعدم تنظیموں سے روابط او ر ان کی معاونت سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 12دسمبر تک توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔ گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لایاگیا ان کے خلاف کالعدم تنظیموں سے روابط اور ان کی معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر نواب زادہ گزین مری کے وکیل ارباب طاہر ایڈووکیٹ اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر زاہد علی خان سمیت دیگر بھی موجود تھے عدالت نے نواب زادہ گزین مری کی جوڈیشل ریمانڈ میں 12دسمبر تک توسیع کے احکامات دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔