راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) گرین پنجاب پروگرام کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے دو انٹری گیٹ کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔اس منصوبے پر 50ملین روپے خرچ ہونگے جو پنجاب حکومت فراہم کریگی۔ پی ایچ اے کے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر انجینئرنگ ظہور احمد ڈوگر کے مطابق ایک انٹری گیٹ روات سے راولپنڈی آتے ہوئے ٹی چوک سے آگے اور کہوٹہ موڑ کے درمیان جبکہ دوسرا انٹری گیٹ پشاور سے آتے ہوئے حاجی کیمپ سے راولپنڈی کی طرف آتے ہوئے راستے میں لگایا جائے گا ۔