جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی۔
سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد کے اعلان کے مطابق سندھ کے تینوں شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موبائل فون سروس صبح 8بجے سے رات 8 بجے تک معطل رہے گی۔
تینوں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
کراچی، راولپنڈی موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آج عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔
ان جلسے و جلوس کے اطراف میں حکومت نے موبائل فون سروس بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کراچی، راولپنڈی، حیدر آباد اور سکھر میں موبائل فون سروس کی سہولت عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ادھر کوئٹہ میں آج موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔