• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے بینظیر کے کروڑوں روپے کے سیونگز سرٹیفکیٹ ورثاء میں تقسیم کرنے کی اجازت مانگ لی

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کے کروڑوں روپے کے سیونگز سرٹیفکیٹ ورثاء میں تقسیم کرنے کی اجازت مانگ لی ہے جبکہ بینظیر بھٹو کے اضافی املاک ورثا میں تقسیم کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر بھٹو کے کروڑوں روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا حکم دے دیاہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست آصف زرداری کے اٹارنی ابوبکر زرداری نے دائر کی ہے۔دوران سماعت اسسٹنٹ رجسٹرار ہائیکورٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی درخواست پر اعتراضات کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا تاہم درخواست پر کسی نے اعتراضات جمع نہیں کرائے۔ درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کے کروڑوں روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹس اور دیگر املاک کامعلوم ہواہے۔مذکورہ اضافی جائیداد پر ہمارا حق ہے جسے قانونی ورثا میں تقسیم کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے بینظیر بھٹو کے کروڑوں روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا حکم دیتے ہوئے ناظر سندھ ہائیکورٹ سے سیونگ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی رپورٹ 19؍ دسمبرتک طلب کرلی۔
تازہ ترین