• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی قتل کیس ، ملزم کی عمرقید کی سزا کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس محمدایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے مانیری صوابی قتل کیس کے ملزم کی عمرقید کالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے مزمل خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی‘ استغاثہ کے مطابق ملزم ایوب ساکن مانیری صوابی پرالزام ہے کہ اس نے 21مئی2012 ء کو فائرنگ کرکے ناصر خان کو قتل اورگوہرعلی کو زخمی کردیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اورجرمانہ یک سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عمرقید کالعدم قرار دے دی ۔
تازہ ترین