• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ کے حکم پر کوہاٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرر کی تقرری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے احکامات پر کوہاٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹرسائنس کے لیکچرر کی تقرری کر دی گئی اورتقررنامہ عدالت میں پیش کر دیا گیا پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل بنچ نے درخواست گذار محمدالیاس کی جانب سے وسیم الدین خٹک ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار نے کوہاٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹرسائنس کے لیکچرر کی پوسٹ کے لئے درخواست دی تھی اورمیرٹ پرپورااترنے کے باوجود اس کی تقرری نہ کی گئی جس پرپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی اورعدالت عالیہ نے درخواست گذار کی تقرری کے احکامات جاری کئے جبکہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اس موقع پریونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں تقررنامہ پیش کیاگیااورساتھ بتایاگیاکہ سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ہے جس پرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین