کراچی ، حید رآباد اور سکھر میں بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس 12 گھنٹے بعد بحال کردی گئی ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے بارہ ربیع الاول کے دن سیکیورٹی خدشات کے پیش سندھ کے شہروں میں نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی تھی ۔
حکومت سندھ کی سفارش پر کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہی ،تاہم 12 گھنٹوں بعد بحال کردی گئی ہے ۔
بارہ ربیع الاول کے پیش نظر کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہی ۔