• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا 15سالہ گونگا بہرا حسنین امرتسر جیل میں قید

Pakistani Boy With Hearing Speech Disabilities Incarcerated In Indian Prison

لاہور کا 15سالہ حسنین بھارت کی امرتسر جیل میں قید ہے، بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم حسنین کو 17مئی کو بھارت میں گرفتار کیا گیا۔

والدین کے مطابق حسنین 2مئی کو لاپتا ہوا تھا، بھارت کیسے پہنچا ان کو بھی کچھ نہیں معلوم، حکومت ان کے پیارے کو واپس لانے کا فوری انتظام کرے ۔

لاہور کے نواحی علاقے بھمبے جھگیاں کا 15 سالہ نوجوان حسنین علی اس سال 2 مئی کو گھر سےایسا نکلا کہ مڑ کر نہ آیا،والد ین صبح شام بیٹے کی راہ تکتے رہے۔

حسنین کا غریب باپ محنت مزدور ی کرکے بمشکل دو وقت کی روٹی کماتا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ حسنین بھارت کیسے پہنچا ، کچھ معلوم نہیں۔

حسنین علی کے7بہن بھائی ہیں، جن میں سے ایک بہن پولیو کا شکار ہے، سب لوگ بھی پریشانی میں اس کا انتظار کررہےہیں۔

والدہ کہتی ہیں کہ بیٹا نہ بول سکتا ہے نہ سن سکتا ہے، اس کی فکر کھائے جارہی ہے ۔

حسنین کی خالہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت ان کے پیارے کو واپس لانے کا فوری انتظام کرے۔

بہن کہتی ہے کہ حسنین ہمیں بہت پیارا ہے ، ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

حسنین علی کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ وہ جیونیوز اورانصاربرنی ٹرسٹ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انکے بیٹے کی نشاندہی کر کے امیدوں کے چراغ دوبارہ روشن کردیئےہیں۔

تازہ ترین