پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین افتخار رندھاوا نے کہا ہے کہ نوازشریف مسلم لیگ ن کے الطاف حسین ہیں ۔
خواجہ سعد رفیق کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایس پی رہنما نے کہا کہ سعد رفیق پہلے اپنی جماعت میں جمہوریت نافذ کریں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ سعد رفیق کوآج بھی ہمت نہیں کہ نااہل قائد سے لندن فلیٹس کی دستاویزات مانگیں، انہیں چاہیے کہ وہ خاندانی وراثتی طرز قیادت سے جان چھڑائیں۔
افتخار رندھاوا نے یہ بھی کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مسلم لیگ جونیجو سے الگ کرکےمسلم لیگ نوازبنوائی گئی، مہران بینک اسکینڈل میں ن لیگ پرپیسے لینے کا الزام سپریم کورٹ میں ثابت ہوا ہے۔