لاہور میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے لٹن روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل کے دونوں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔