کراچی (آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین چوہدری افتخار رندھاوا نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاکہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے الطاف حسین ہیںوہ پہلے اپنی جماعت میں جمہوریت نافذ کریں اور خاندانی وراثتی طرز قیادت سے جان چھڑائیں۔ انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں مسلم لیگ (ج) جونیجو سے مسلم لیگ (ن) الگ ہو کر بنوائی گئی اور مہران بنک اسکینڈل میں بھی آپ کی جماعت پر پیسے لینے کا الزام سپریم کورٹ سے ثابت ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق میں آج بھی اتنی ہمت نہیں کہ وہ اپنے سزا یافتہ نااہل قائد سے لندن فلیٹس کے دستاویزات طلب کر سکیں۔